تازہ ترین

لاک ڈائون کے باعث پانی کے استعمال میں 33فیصد اضافہ

لاک-ڈائون-کے-باعث-پانی-کے-استعمال-میں-33فیصد-اضافہ

شہری زمینی پانی کو بھی کم سے کم استعمال کریں ،ایم ڈی واسا فقیر محمد چودھری فیصل آباد: منیجنگ ڈائریکٹر واسا فقیر محمد چودھری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر اورلاک ڈاؤن کے باعث شہر بھر میں پانی کے استعمال میں 33فیصد اضافہ ہو گیا جبکہ 7مارچ سے نہربند ہونے سے فرنچ پراجیکٹ سے بھی پانی کی فراہمی معطل ہے اس صورتحال میں واسا کو شہریوں کو پانی کی فراہمی کے حوالے سے قلت کا سامنا ہے ۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کیلئے اپنے ہاتھوں کو20سیکنڈ تک صابن سے ضروررگڑیں لیکن اس دوران پانی کو ضائع ہونے سے بچایا جا ئے ۔ ایم ڈی فقیر محمد چودھری نے واضح کیا کہ واسا شہریوں کو پانی کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہا ہے اور محکمے کے اعداد و شمار کے مطابق پہلے 28گیلن فی کس پانی استعمال ہو رہا تھا جبکہ اب کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر اور لاک ڈاؤن کے دوران نمازکی ادائیگی اوردیگر عبادات کی وجہ سے پانی کا استعمال فی کس 40گیلن تک پہنچ گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا شہری زمینی پانی کو بھی کم سے کم استعمال کریں کیونکہ زمینی پانی کی سطح پہلے ہی نیچے جارہی ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں