راولپنڈی : کورونا وائرس کے پھیلائو کے باعث جاری لاک ڈائون کے نتیجے میں انجمن فیض الاسلام کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے جہاں کم و بیش 1000 یتیم ، لاوارث اور بے سہارا بچے اپنی رہائش ، طعام اور تعلیم و تربیت کے اخراجات کیلئے مخیر لوگوں کے تعاون کے منتظر ہیں ۔ انجمن کے سیکرٹری نشر و اشاعت محمد بدر منیر نے لوگوں سے ادارے کی مدد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجمن فیض الاسلام کو کوئی حکومت ، این جی او یا ادارہ کسی قسم کی کوئی مستقل امداد نہیں دیتا اور اس کا سالانہ بجٹ مخیر لوگوں کے عطیات ، زکواۃ اور صدقات سے پورا ہوتا ہے ۔