تازہ ترین

لاک ڈائون:محصور عوام کو اکیلا نہیں چھوڑینگے، راشد حفیظ

لاک-ڈائون:محصور-عوام-کو-اکیلا-نہیں-چھوڑینگے،-راشد-حفیظ

عوام کورونا ایمر جنسی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ،اجلاس سے خطاب راولپنڈی: کورونا کنٹرول ومانیٹرنگ پروگرام راولپنڈی ڈویژن کے انچار ج راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ حکومت کورونا مریضوں اور لاک ڈائون کی وجہ سے گھروں میں محصور عوام کو کسی موڑ پر اکیلا نہیں چھوڑے گی ۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاق کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت نے بھی تمام وسائل عوام پر نچھاور کر دئیے ۔ عوام کورونا ایمر جنسی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور حفاظتی تدابیر اپنائے رکھیں۔ تاکہ کورونا وائرس کو ختم کرنے میں مدد مل سکے ۔ انہو ں نے یہ بات کورونا کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام اسی طرح چند روز یا ہفتے مزید لاک ڈائون کی پابندی کریں تو ہم کورونا کے خلاف یہ جنگ جیت سکتے ہیں ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں