تازہ ترین

لاک ڈاؤن میں آن لائن تعلیم کیخلاف درخواست خارج

لاک-ڈاؤن-میں-آن-لائن-تعلیم-کیخلاف-درخواست-خارج

لاہور ہائی کورٹ نے لاک ڈاؤن کے دوران تعلیمی اداروں میں آن لائن کلاسز شروع کرنے کے خلاف محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالتِ عالیہ نے آن لائن تعلیم کے خلاف دائر درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ تمام طالب علموں کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت نہیں، لہٰذا آن لائن کلاسز روکنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست گزار نے عدالتِ عالیہ سےیہ استدعا بھی کی تھی کہ لاک ڈاؤن میں تعلیمی اداروں کی بندش گرمیوں کی تعطیلات تصور کی جائے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں