تازہ ترین

لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں رومی رقص پر مبنی ’’صوفی نائٹ‘‘

لاہور-آرٹس-کونسل-الحمرا-میں-رومی-رقص-پر-مبنی-’’صوفی-نائٹ‘‘

صوفیانہ کلام امن و سلامتی کے فروغ کا ضامن ہے :گورنر پنجاب چودھری محمد سرور لاہور : لاہور آرٹس کونسل الحمرا اور یونس ایمری ترکش کلچرل سنٹر لاہور کی مشترکہ کاوش سے رومی رقص پر مبنی صوفی نائٹ کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ترکش قونصلر جنرل ایمر اوزبے کے ہمراہ خصوصی شرکت کی ۔چودھری محمد سرور نے اس موقع پر کہا کہ صوفیانہ کلام امن و سلامتی کے فروغ کا ضامن ہے ۔ چیئرپرسن بورڈ آف گورنر لاہور آرٹس کونسل الحمرا منیزہ ہاشمی نے بھی پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے کہا کہ الحمرا کا پلیٹ فارم ادبی وثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کلیدی خدمات سرانجام دے رہا اوردنیا بھر کے ثقافتی رنگ عوام کے لئے پیش کر رہا ہے ۔مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے پروگرام دیکھا اور بھر پور سراہا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں