لاہور: امجد ایڈووکیٹ کے قتل کا معاملہ، لاہور کی ماتحت عدالتوں میں آج جزوی ہڑتال۔ پنجاب بار کونسل نے دپیالپور میں امجد ایڈووکیٹ کے قتل کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب بار کونسل کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ امجد ایڈووکیٹ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق امجد ایڈووکیٹ پر نا معلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئے تھے۔ اسی کے پیش نظر آج ماتحت عدالتوں میں جزوی ہڑتال ہے۔