تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ ،مولانافضل الرحمان کاپلان بی روکنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور-ہائیکورٹ-،مولانافضل-الرحمان-کاپلان-بی-روکنے-کی-درخواست-سماعت-کیلئے-مقرر

لاہور(9 نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کاپلان بی روکنے کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی ،لاہورہائیکورٹ کے جسٹس امیربھٹی سماعت کریں گے۔ میڈیکل رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا پلان بی روکنے کی درخواست پر آج لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہو گی ،لاہورہائیکورٹ کے جسٹس امیربھٹی سماعت کریں گے،درخواست میں وفاقی حکومت،فضل الرحمان سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فضل الرحمان کاسڑکیں بندکرنے کااقدام غیرقانونی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو سڑکیں بند کرنے سے روکا جائے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں