تازہ ترین

لاہور : ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی سے کئی علاقوں میں بجلی معطل

لاہور-:-ٹرانسمیشن-لائن-میں-فنی-خرابی-سے-کئی-علاقوں-میں-بجلی-معطل

لاہور: 220 کے وی غازی نیو لاہور ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی  سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ فنی خرابی کے باعث 90 میگا واٹ کی لوڈ مینجمنٹ کا سامنا ہوا جب کہ این ٹی ڈی سی ٹیمیں فالٹ دورکرنے میں مصروف ہیں اور جلد ٹرانسمیشن لائن بحال کردی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے وفاقی حکومت کے الیکٹرک کی مدد کو تیار این ٹی ڈی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ 220 کے وی راوی گرڈ اسٹیشن سمیت این ٹی ڈی سی کا تمام سسٹم نارمل ہے۔ ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث فتح گڑھ، تاج باغ، والٹن غازی روڈ صدر، دھرم پورہ، آر اے بازار، بیدیاں روڈ، ڈیفینس، وحدت روڈ اور سمن آباد سمیت متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں