لاہور ميں ايس او پيز کی خلاف ورزی پر شاہ عالم مارکيٹ کی 45 دکانوں کو سيل کرديا گيا۔ لاہور میں مارکیٹ کو کھلے جمعرات کو چوتھا روز ہے۔ ایس او پیز پر درست طریقے سے عمل نہیں کیا جارہا۔جمعرات کو ايس او پيز کی خلاف ورزی پرضلع انتظاميہ نے سخت ايکشن لیا ہے۔ شہر کی شاہ عالم مارکیٹ میں 45 دکانوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ چونگی امرسدھو ميں 7 دکانوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ شالیمار،کینٹ اور رائے ونڈ کے بازاروں میں آج کریک ڈاؤن ہوگا،دکان داروں کی کرونا سيمپلنگ کے لیے 10 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جن میں محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے حکام شامل ہونگے۔ دکان داروں کا موقف ہے کہ کئی ہفتوں بعد کاروبار کھلنے سے رش زیادہ ہے،عید کی خریداری کی جارہی ہے،دکان دار اپنی حفاظت کررہے ہیں، رش کو قابو کرنا انتظامیہ یا حکومت کا کام ہے۔ دکان داروں نے یقین دلایا ہے کہ ایس او پیز پر عمل کرنے کی کوشش کررہے ہیں