لاہور: سروسزہسپتال کی میڈیکل ایمرجنسی میں آگ بھڑک اٹھی،2 ڈاکٹرمریضوں کوباہرنکالتے ہوئے بے ہوش ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پرنسپل سمز پروفیسر محمود ایاز نے کہاہے کہ سروسزہسپتال کی میڈیکل ایمرجنسی میں آگ بھڑک اٹھی، سروسزہسپتال کے آپریشن تھیٹرکے بوائلرپھٹنے سے آگ لگی،پروفیسرمحمود ایاز نے کہاکہ آگ لگنے کے بعد مریض ایمرجنسی سے باہرنکل آئے، یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر گئی، 2551 افراد جاں بحق میڈیکل ایمرجنسی میں زیرعلاج مریض کی حالت تشویشناک ہے،انہوں نے کہاکہ مریضوں کوفوری مختلف وارڈزمیں منتقل کردیاگیاجبکہ 2 ڈاکٹرمریضوں کوباہرنکالتے ہوئے بے ہوش ہوگئے، پروفیسر محمود ایاز کاکہنا ہے کہ آگ کے شعلوں پرقابوپالیاگیا۔