لاہور: چلڈرن ہسپتال میں مزید12 ڈاکٹروں اور7 نرسز میں کورونا مثبت آگیا،چلڈرن ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ طبی عملے کی تعداد47 ہو گئی ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کاکہنا ہے کہ چلڈرن ہسپتال میں 22 ڈاکٹرز ،17 نرسز اور8 پیرامیڈیکل سٹاف کورونا کاشکار ہو چکے ہیں، یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 83 ہزار 649 کورونا کیسز، صحتیاب افراد کی تعداد 30 ہزار سے بڑھ گئی چلڈرن ہسپتال کے سرجیکل آپریشن تھیڑکو مکمل سیل کردیاگیا،ہسپتال انتظامیہ نے کہاکہ 20 سے زائد طبی عملہ کی کورونا رپورٹ آنا باقی ہے ، متاثرہ ہیلتھ پروفیشنلز سرجیکل وارڈز،کڈنی وارڈزاورآئی سی یو میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے ۔