لاہور میں کرونا وائرس کےعلاج کے لئے”ایکٹیمرا” انجیکشن کا ٹرائل شروع ہوگیا ہے۔ کرونا وائرس کے علاج کے ٹرائل کےلئے 9 اسپتالوں ميں ایکٹیمرا انجیکشن کی پہلی کھیپ بھجوا دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرائل کے لیئے منتخب کئے گئے 9 اسپتالوں میں سے6 لاہور میں ہیںْ اس اسپتالوں میں لاہورکےمیواسپتال، جنرل ، سروسز ، جناح ، گنگارام، پی کےایل آئی اسپتال شامل ہیں۔مجموعی طور پر 460 انجیکشنز بھجوائے گئے جن میں راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان بھی شامل ہیں۔ سی ای او میو اسپتال ڈاکٹر اسد اسلم نے بتایا ہے کہ انجکشن کےنتائج نوٹ کرنے کے بعد مزید پيشرفت ہوگی۔