لاہور موٹروے پوليس نے ہيپناٹائزاورنوسربازی کرکے لوٹنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرليا۔ ترجمان موٹروے پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد بتایا ہے کہ مبینہ ملزمان وارداتوں ميں 10 سالہ بچی کو بھی استعمال کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان شہریوں اور دکان داروں کو ہپناٹائزاورنوسربازی کرکےلوٹتے تھے۔ ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ ملزمان کوپٹرولنگ افسران نےٹرنڈہ محمدپناہ کےقریب گرفتارکیا اور مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔