تازہ ترین

لاہور: زیر تعمیر مسجد کا گنبد گرنے سے 3 افراد جاں بحق

لاہور:-زیر-تعمیر-مسجد-کا-گنبد-گرنے-سے-3-افراد-جاں-بحق

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں میں مسجد کا تعمیراتی کام جاری تھا، مزدور آج گنبد پر کام کررہے تھے کہ اچانک مسجد کا گنبد زمین پر آگرا، افسوسناک واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دس سے زائد ملبے تلے آکر زخمی ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچیں اور گنبد کے ملبے تلے دبے افراد کو ریسکیو کرتے ہوئے انہیں اسپتال منتقل کیا، جہاں دوران علاج مزید دو زخمی دم توڑ گئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، جبکہ اسپتال میں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں