تازہ ترین

لاہور: چوبر جی کوارٹرز کے قریب دھماکا، 5 افراد زخمی

لاہور:-چوبر-جی-کوارٹرز-کے-قریب-دھماکا،-5-افراد-زخمی

لاہور: چوبر جی کوارٹرز کے قریب رکشے میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں چوبر جی کوارٹرز کے قریب ایک رکشے میں دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے، دھماکا اتنا زور دار تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے فوراً بعد پولیس اور بی ڈی ایس عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے بال بیرنگ ملے ہیں، بی ڈی ایس عملہ معائنہ کر رہا ہے، دھماکے سے 5 افراد زخمی ہوئے جب کہ رکشا ڈرائیور فرار ہو گیا ہے۔ دھماکے کے بعد ایس پی اقبال ٹاؤن اجمل نے بتایا کہ رکشے میں ہونے والا دھماکا بہ ظاہر سلنڈر کا لگتا ہے، تاہم بال بیرنگ بھی ملے ہیں جن کا معائنہ کیا جا رہا ہے، تفتیش سے معلوم ہوگا کہ یہ کہیں دھماکا خیز مواد تو نہیں تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں