تازہ ترین

لاہور: کار شو رومز کھلنے کے باوجود بھی ویران

لاہور:-کار-شو-رومز-کھلنے-کے-باوجود-بھی-ویران

لاک ڈاون کے باعث گاڑیوں کی قیمتوں میں بےتحاشا اضافہ ہوا ہے۔ کار ڈیلرز کہتے ہيں کہ اگر وفاقی بجٹ میں فیڈرل  ایکسائز ڈیوٹی ختم ہوجائے تو بڑی اور چھوٹی گاڑیوں کی قیمتوں میں خاصی کمی آسکتی ہے۔ صدر لاہور کار ڈیلرز  الائنس شہزادہ سلیم خان کا کہنا ہے کہ فی ای ڈی ختم ہونے سے چھوٹی گاڑیاں  تین سے پانچ لاکھ روپے تک سستی ہوسکتی ہیں۔ بڑی گاڑیوں میں تو اس سے کہیں زیادہ کمی ہوسکتی ہے۔ کار ڈیلرز  نے بجٹ ميں چھوٹی گاڑیوں کی درآمد   آسان بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ان کے مطابق  چھوٹی گاڑی کی درآمد سے پاکستانیوں کو معیاری  گاڑیاں معقول قیمت پر ملنے کا موقع ملے گا۔ کار  ڈیلر کا کہنا ہے کہ اس وقت جو درآمدی پالیسی  چل رہی ہے۔ اس کے تحت تو گاڑی درآمد کرنا بہت  مشکل ہے۔ گاڑی درآمد کرنے سے کاروبار بہتر ہوسکتا ہے۔ ‌پاکستان میں لاک ڈاون کی وجہ سے اس برس   کاروں کی پیداوار تین لاکھ کی بجائے صرف ڈیڑھ   لاکھ یونٹس متوقع ہے۔ کرونا وائرس کی وبا نے 30 لاکھ سے زائد افراد کا روزگار بھی متاثر کيا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں