پنجاب کے دارالخلافہ لاہور کے علاقے سبزہ زار میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی گئی ہے۔ پولیس نے بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق بچی گلی میں موجود تھی کہ ملزم بچی سے چھیڑ چھاڑ کرتا رہا، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آنے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ویڈیو کی مدد سے ملزم وقاص کو پہلے شناخت کیا گیا اور اس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم وقاص اوکاڑہ کا رہائشی ہے جو لاہور کے علاقے سبزہ زار میں کرائے کےمکان میں رہائش پذیر تھا۔