تازہ ترین

لبنان سے میزائل حملہ، اسرائیلی فوج کا کمیونیکیشن سسٹم تباہ

لبنان-سے-میزائل-حملہ،-اسرائیلی-فوج-کا-کمیونیکیشن-سسٹم-تباہ

لبنان سے میزائل حملے میں اسرائیلی فوج کا کمیونیکیشن سسٹم تباہ، 2 اسرائیلی زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ گیدیون سار نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ ​​اس وقت ختم ہوگی جب اسرائیل اور امریکا مناسب سمجھیں گے۔

گیدیون سار کا کہنا تھا کہ جنگ کے خاتمے کا فیصلہ امریکا اور اسرائیل مل کر کریں گے، اسرائیل ایران سے لامحدود جنگ نہیں چاہتا۔

اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے چند گھنٹوں میں آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی 10 کشتیوں اور جہازوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کی تو مزید کارروائیاں کریں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں