تازہ ترین

لندن کے وسطی علاقے میں کرین لوگوں پر گر گئی

لندن-کے-وسطی-علاقے-میں-کرین-لوگوں-پر-گر-گئی

لندن کے وسطی علاقے میں کرین گرنے سے ایک شخص ہلاک، جب کہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق لندن میں فلیٹوں کی تعمیر کے دوران 20 میٹر اونچی کرین گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ حادثے میں دیگر 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر زاہد بنگالی گرفتار https://twitter.com/Simon_Cullen/status/1280864906649223169 رپورٹ کے مطابق 65 فٹ اونچی کرین مشرقی لندن کے علاقے میں زیر تعمیر فلیٹوں اور نزدیکی گھروں پر گری۔ کرین گرنے سے 2 گھروں کے ٹیرس اور چھت کو نقصان پہنچا۔ https://twitter.com/bteirney/status/1280863135113633792 واقعے میں 5 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک موقع پر ہی دم توڑ گیا، باقی 4 کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں اور حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں