تازہ ترین

لودھراں :ڈپٹی کمشنر کا فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ ،نیلامی کا جائزہ

لودھراں-:ڈپٹی-کمشنر-کا-فروٹ-و-سبزی-منڈی-کا-دورہ-،نیلامی-کا-جائزہ

مصنوعی مہنگائی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ، عمران قریشی لودھراں : ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے آج علی الصبح ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر کے ہمراہ فروٹ و سبزی منڈی کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر سبزی منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ کیا۔ انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ سبزی منڈیوں کے اچانک معائنہ جات کا سلسلہ جاری رکھیں اور نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کرائے جائیں تاکہ خریداروں کو اشیائے خوردونوش کے نرخوں بارے مکمل رہنمائی میسر آسکے ۔ انہوں نے اس موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی مہنگائی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی بزدار حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا بزدار حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز کو پرائس کنٹرول کے حوالے سے اقدامات کو مزید بہتر اور تیز کرنیکی ہدایت کی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں