تازہ ترین

لیاری ایکسپریس وے پر حادثہ، 4افراد جاں بحق

لیاری-ایکسپریس-وے-پر-حادثہ،-4افراد-جاں-بحق

کراچی میں لیاری ایکسپریس وے پر میرا ناکہ کے قریب حادثے کے دوران سڑک کنارے بیٹھے 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ کار سوار محفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق حادثے کا شکار کار میں ڈرائیور سمیت 2 نوجوان اور ایک 10 سالہ بچے سوار تھے۔ پولیسنے ڈرائیور اور ساتھ موجود شخص کو حراست میں لے لیاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار افراد شیر شاہ کے رہائشی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خون سفید ہوگیا، معمولی گھریلو ناچاقی پر بیٹے نے بیوی کیساتھ مل کر والد کو قتل کر ڈالا حادثے میں جاں بحق افراد لیاری ایکسپریس وے کی سڑک کنارے بیٹھے تھے کہ حادثے کا شکار کار فٹ پاتھ پر بیٹھے افراد پر جا گری۔ کار تیز رفتاری کے باعث قلابازیاں کھاتے ہوئے مرزا آدم خان روڈ پر آگری۔ ریسکیو عملے کے مطابق جاں بحق افراد میں عامر، آصف، عادل اور ایک نا معلوم شخص شامل ہے جبکہ گاڑی میں بچنے والے تینوں بھائی مہتاب، عباس اور وارث شامل ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں