تازہ ترین

لیاری میں عمارت گرنےکا مقدمہ مالک کیخلاف درج کرلیا گیا

لیاری-میں-عمارت-گرنےکا-مقدمہ-مالک-کیخلاف-درج-کرلیا-گیا

کراچی کے علاقے لیاری میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرنے کا مقدمہ پانچ روز بعد مالک کے خلاف درج کرلیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ایس بی سی اے کی جانب سے مخدوش قرار دیے جانے کے باوجود مالک نے عمارت خالی نہیں کرائی۔ مخدوم عمارت گرنے سے 22 افراد جان سے گئے جبکہ پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔ تھانہ کلری میں رہائشی عمارت کے مالک منیر ولد حسن علی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں غفلت، لاپروائی اور انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ گرنے والی عمارت شیریں بائی منزل گراؤنڈ پلس فائیو تعمیر کی گئی تھی اور اس میں 45 فلیٹس تعمیر کیے گئے۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ایس بی سی اے کی جانب سے مخدوش قرار دیے جانے کے باوجود مالک نے عمارت خالی نہ کرائی اور عمارت گر جانے کےنتیجے میں 22 افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوئے۔ جس کے بعد عمارت کے مالک کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔ ‌دوسری جانب متاثرہ عمارت کا ملبہ اٹھنے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل بھی کرلیا گیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں