تازہ ترین

لیاری: رہائشی عمارت کے ملبے سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 6 ہوگئی

لیاری:-رہائشی-عمارت-کے-ملبے-سے-ملنے-والی-لاشوں-کی-تعداد-6-ہوگئی

کراچی: لیاری میں گزشتہ روز  گرنے والی رہائشی عمارت کا ملبہ ہٹانے اور ریسکیو کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے مزید 5 افراد کی لاشی نکال لی گئی ہیں جس کے بعد جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد  6 ہوگئی ہے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ  جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 2 پولیس اہلکار سمیت 10 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ کراچی: لیاری لیاقت کالونی میں عمارت میں گرنے کا واقعہ،ملبے سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 6 ہوگئی، ترجمان پولیس واضح رہے کہ گزشتہ روز لیاری کی لیاقت کالونی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی جس میں 40 فلیٹ تھے جب کہ عمارت پر پینٹ ہاؤس بھی تعمیر کیا گیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں