کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں احساس پروگرام کے دفتر پر نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کردیا۔ علاقائی پولیس کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے میں 5 سے افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گھوٹکی میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا،2اہلکاروں سمیت 3افراد جاں بحق نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے جس میں تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔ بعض اوقات میڈیا کو ملنے والی ابتدائی معلومات درست نہیں ہوتی ہیں۔ لہٰذا ہماری کوشش ہے کہ ہم متعلقہ اداروں، حکام اور اپنے رپورٹرز سے بات کرکے باوثوق معلومات آپ تک پہنچائیں۔