جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکر ٹری جنرل لیاقت بلوچ آج 4 فروری کو ملتان آئیں گے ملتان: اپنے دورہ ملتان کے دوران وہ آج4فروری بروز منگل کو2بجے دن دفتر جماعت اسلامی نزدکلمہ چوک ملتان میں سیمینار بعنوان تحریک آزادی کشمیر اور ہماری ذمہ داریاں سے خطاب کریں گے ۔ سیمینار سے مخدوم جاوید ہاشمی، سید حامد سعید کاظمی، ممتاز عالم دین قاری محمد حنیف جالندھری، سابق صوبائی وزیر چودھری عبدالوحید ارائیں ودیگر بھی خطاب کریں گے ۔