تازہ ترین

لیاقت بلوچ کا چنیوٹ بازار میں قائم کورونا ریلیف کیمپ کا دورہ

لیاقت-بلوچ-کا-چنیوٹ-بازار-میں-قائم-کورونا-ریلیف-کیمپ-کا-دورہ

الخدمت فائونڈیشن اب تک 46کروڑ کا خشک راشن مستحقین تک پہنچاچکی ،گفتگو فیصل آباد: جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیرلیاقت بلوچ نے المرکزالاسلامی چنیوٹ بازار میں قائم مرکزی کورونا ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اورراشن پیکٹس کی پیکنگ اور ترسیل کا جائزہ لیا۔ضلعی نائب امیرعظیم رندھاوا اور جنرل سیکرٹری ملک معراج الدین نے انہیں ریلیف کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جماعت اسلامی کے کارکن روزانہ تین سو سے زائد راشن پیک مستحقین کے گھروں تک پہنچا رہے ہیں ،سینکڑوں کارکن پوری یکسوئی اور دلجمعی سے اس کارخیر میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ مخیرافراد کی طرف سے بھی عطیات کا سلسلہ جاری ہے ۔ لیاقت بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا الخدمت فائونڈیشن کے ایک لاکھ رضا کار ملک بھرمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، جماعت اسلامی نے اپنے تمام مراکز کو کورونا وائرس سے آگاہی اورعوام کی امداد کیلئے وقف کردیا ہے ،الخدمت فائونڈیشن اب تک 46کروڑ کا خشک راشن مستحقین تک پہنچاچکی ہے ، خدمت کمیٹیاں قائم کر کے مقامی طور پر فنڈ جمع کر کے لوگوں میں تقسیم کیا جارہا ہے ،5 ہزار کمیٹیاں دن رات عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں،انہوں نے کہا الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت 6 ہزار مساجد،مندروں اور جیلوں کی صفائی اور سپرے کیا گیا ہے ،پانچ سو سے زائد ہیلپ لائن قائم کی گئی ہیں ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں