تازہ ترین

لیپ ٹاپ کے سامنے بیٹھ کرفوٹوسیشن کرنے والوں نے شعبہ صحت کابیڑاغرق کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

لیپ-ٹاپ-کے-سامنے-بیٹھ-کرفوٹوسیشن-کرنے-والوں-نے-شعبہ-صحت-کابیڑاغرق-کیا،وزیراعلیٰ-عثمان-بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ لیپ ٹاپ کے سامنے بیٹھ کرفوٹوسیشن کرنے والوں نے شعبہ صحت کابیڑاغرق کیا،سابق دورمیں ہسپتالوں پرتوجہ دی گئی نہ دیہی وبنیادی مراکزصحت پر۔ یہ بھی پڑھیں: ملک بھرمیں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز ،4167 ہلاکتیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ سستی شہرت کے شوقین شوبازیوں میں مصروف رہے،عوام معیاری علاج کیلئے ترستے رہے، ان کاکہنا تھا کہ اپوزیشن والوں نے کچھ کیاہوتاتوانہیں علاج کیلئے باہرنہ جاناپڑتا،پروپیگنڈاکی سیاست اپوزیشن کاوتیرہ ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ منفی سیاست کو پروان چڑھانے والی اپوزیشن کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو چکی ،اپوزیشن رہنماو¿ں کو پوائنٹ سکورنگ چھوڑ کر ہوش کے ناخن لینے چاہئیں،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ہماری حکومت نے پہلے دن سے ہی ہیلتھ کیئر سسٹم پر توجہ دی ہے،ایساہیلتھ سسٹم لایا جا رہا ہے جہاں عام آدمی کو بھی معیاری علاج معالجہ ملے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں