(لاہوراحتساب عدالت میں آج اہم مقدمات میں اہم طلبیاں ۔آشیانہ اقبال ،رمضان شوگر ملز،پیرا گون ہاؤسنگ سکینڈل کے مقدمات پر سماعت آج ہو گی۔شہباز شریف، حمزہ شہباز ،خواجہ برادران کو آج حتساب عدالت نے طلب کر رکھا ہے ۔جوڈیشل کمپلیکس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔ پولیس کی بھاری نفری احاطہ عدالت میں اور اطراف میں تعینات کی گئی ہے ۔ لیگی کارکنوں کی احتساب عدالت کےباہر پولیس کےساتھ دھکم پیل دیکھنے میں آئی ۔ مردکارکنوں کو مرکزی دروازے سے ہٹانے پر خواتین لیگی کارکنوں کی جانب سے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ۔ لیڈیزپولیس نے خواتین لیگی کارکنوں کو بھی مرکزی گیٹ سے دور ہٹا دیا ۔