اداکار شان شاہد نے مائنس ون فارمولے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے مائنس آل کا فارمولا بھی پیش کردیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری وزیراعظم عمران خان کے نام اپنے پیغام میں اداکار شان شاہد نے انھیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سچ کے راستے پر اکیلے چل رہے ہیں جہاں کرپٹ لوگوں کا زوال ہوگا اورکمزور اٹھ کھڑا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: اداکار شان کا ترکش ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ سے متعلق یوٹرن https://twitter.com/mshaanshahid/status/1278251578194112512 شان نے وزیر اعظم کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا کہ عمران خان صاحب ! آپ ثابت قدم رہیں ، کیونکہ کوئی بھی طوفان اس کشتی کو نقصان نہیں پہنچا سکتا جس کی منزل ساحل تک پہنچنا ہو۔ اداکار شان شاہد نے مزید لکھا کہ ہم وزیر اعظم کے ساتھ ہیں، اللہ عمران خان کا حامی و ناصر ہو۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے ہیش ٹیگ ، پاکستان زندہ آباد، سمیت پلس ون اور ’مائنس آل استعمال کیا۔