ملتان: ڈپٹی کمشنر عامر خٹک سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے سرکٹ ہاوس میں ملاقات کی۔جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار غلام نبی طاہر چوہان کی قیادت میں ملنے والے وفد میں حسن محمود خان اور ارسلان منیر جوئیہ شامل تھے ۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کی طرف سے ماتحت عدالتوں کو اوپن کرنیکا فیصلہ خوش آئند ہے ۔ اس فیصلے سے عوام کو انصاف کی جلد فراہم ممکن ہو سکے گی۔عدالتوں کی بندش کی وجہ سے وکلاء برادری اور ان کے سٹاف کو بھی معاشی مسائل کا سامنا تھا۔ عوام کو ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کورونا وائرس کے ساتھ جینے کا ڈھنگ سیکھنا ہو گا۔ضلع کچہری کو روزانہ ہزاروں افراد وزٹ کرتے ہیں۔ کچہری میں داخلی دروازے پر نصب ڈس انفکشن ٹنل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے ۔