تازہ ترین

ماحولیاتی تحفظ کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ضروری :ڈپٹی کمشنر

ماحولیاتی-تحفظ-کیلئے-زیادہ-سے-زیادہ-درخت-لگانا-ضروری-:ڈپٹی-کمشنر

ڈپٹی کمشنر،راجہ ریاض اور شیخ خرم شہزاد نے چلڈرن ہسپتال میں پودے لگائے فیصل آباد : کلین اینڈ گرین پاکستان انڈکس کے تحت چلڈرن ہسپتال جھنگ روڈ میں دستیاب اراضی پر وسیع شجرکاری کی جارہی ہے جس کے لئے فیصل آباد چیمبر آف کامرس کا اشتراک حاصل ہے ۔ڈپٹی کمشنر محمد علی،ارکان قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد اور شیخ خرم شہزاد نے چلڈرن ہسپتال میں پودے لگائے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) میاں آفتاب احمد،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حبیب بٹرکے علاوہ ایوان صنعت وتجارت کے نمائندگان بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد کو صاف وسرسبز بنانے کا مشن کامیابی سے ہمکنار کیا جائے گا اس سلسلے میں مقامی صنعتکاروں /تاجروں اورکمیونٹی کے دیگر افراد کاتعاون وجذبہ قابل ستائش ہے ۔ماحولیاتی تحفظ کو درپیش مسائل پر قابو پانے کے لئے دیگر انسدادی اقدامات کے علاوہ زیادہ سے زیادہ درخت اگانا بے حد ضروری ہے جن سے نہ صرف ماحول خوشگوار ہوتا ہے بلکہ موسم کی سختیوں کے ازالہ سمیت دیگر کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ سے کہا کہ وہ موجودہ اورنئے پودوں کی بہتر دیکھ بھال ونشوونما پر خصوصی توجہ دے کیونکہ ہسپتالوں کے ماحول کاسرسبز اورصاف شفاف ہونا ناگزیر ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں