ایکٹ کے نفاذ سے تمام مارکیٹ کمیٹیاں نئے نظام کے تحت امور سر انجام دیں گی فروٹ، کریانہ ، پُھٹی ، سبزی، چینی سمیت دیگر اجناس کی الگ مارکیٹیں قائم کی جائینگی ملتان: سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید نے کہا ہے کہ زرعی منڈیوں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں پنجاب ایگریکلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ کلیدی کردار ادا کرے گا۔ اس ایکٹ کے نفاذ کے بعدصوبہ بھر کی تمام مارکیٹ کمیٹیاں نئے نظام کے تحت امور سر انجام دیں گی جس کا مقصد صوبہ بھر میں فروٹ، کریانہ، گرین زون، پُھٹی، فشریز، سبزی، چینی، گُڑ سمیت دیگر اجناس کی الگ الگ مارکیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس سے کاشتکاروں کو آسانی ملے گی اور صارفین کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نے انہو ں نے کہا کہ صوبہ میں مارکیٹنگ کے نظام میں بہتری کیلئے پامرا ایکٹ کا نفاذ کیا گیا ہے جس سے کاشتکار صارفین کو براہ راست زرعی اجناس کی فروخت سے مڈل مین کے کردار کو محدود کرنے میں معاونت ملے گی۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی خاطر 30سے زائد زرعی منڈیوں اور تمام ماڈل بازاروں میں صارفین کی سہولت کیلئے کسان پلیٹ فارم قائم کئے گئے ہیں ،وزیراعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت کاشتکاروں کی بہتری کیلئے 21ارب 27کروڑ کی خطیر رقم سے صوبہ بھر میں زرعی ماڈل منڈیوں کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے ۔