طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ماسک ضروری ہے اس لیے حکومت نے شہریوں کو ماسک کے استعمال پر مجبور کرنے کیلئے ہر ممکن حربہ استعمال کرنے کی تجویز پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے. فیصل آباد میں ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو الیکٹرک شاک گن سے جھٹکے دینا شروع کر دیئے ہیں جبکہ ماسک نہ پہننے پر خلاف ورزی کرنے والوں کو شدید گرمی میں آدھا گھنٹہ دھوپ میں بھی کھڑا کر کے سزا دی جاتی ہے. اس کے علاوہ انتظامیہ بہ زور دست بھی اس پابندی پر عملدرآمد کرانے کیلئے شہریوں پر تشدد بھی کر رہی ہے مگر شہری ہیں کہ کوئی نہ کوئی نیا بہانہ یا عذر گڑھ لیتے ہیں. یاد رہے کہ فیصل آباد کے علاوہ لاہور میں بھی ماسک کی پابندی نہ کرنے والے شہریوں کی موٹر سائیکل کی ہوا نکالنے کی سزا دی جا رہی ہے.