معروف اداکار و میزبان سلمان شیخ عرف مانی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اُن تمام لوگوں کو جواب دے دیا جو راشن تقسیم کی تیاری کے دوران تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر مانی اور حِرا پر تنقید کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکار ہ حرا مانی نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُن کے شوہر مانی راشن تقسیم کرنے کی تیاری کرتے ہوئے اُن تمام لوگوں کو جواب دے رہے ہیں جنہوں نے اُن پر راشن تقسیم کرنے کی تیاری کے دوران تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر تنقید کی تھی۔ مانی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میرا نام مانی ہے اور یہاں اِس وقت ہمارے پاس آٹے کی 500 بوریاں موجود ہیں جو کہ 1000 خاندانوں میں تقسیم کی جائیں گی۔‘ اداکارہ و میزبان نے کہا کہ ’میرے اِس نیک کام کی تشہیر کرنے کی ایک وجہ ہے۔‘