اداکارہ و ماڈل عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما نے کاروباری شخصیت کی بیٹیوں اور آمنہ عثمان کے خلاف دائر مقدمہ واپس لے لیا۔ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان کی جانب سے کاروباری شخصیت کی بیٹیوں اور آمنہ عثمان کے خلاف گھر میں داخل ہو کر تشدد کا مقدمہ درج کرایا گیاتھا۔ یہ بھی پڑھیں: پولیس نے عظمی خان کیس میں ملک ریاض کے ‘ماؤتھ پیس’ کا کردار ادا کیا، حسان نیازی کینٹ کچہری میں پیشی پر عظمیٰ اور ہما خان نے عدالت میں دیے گئے اپنے بیان میں اس ایف آئی آر کو غلط فہمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تشدد کا واقعہ ہوا ہی نہیں، کسی نے حملہ نہیں کیا۔ عظمیٰ خان نے کہا کہ یف آئی آر میں نامزد ملزمان معصوم ہیں، پاؤں پر زخم اس لیے آیا کہ گلاس میز سے گر گیا تھا، خوشی المعروف عظمیٰ کی بہن ہما کہتی ہیں کہ میری بہن نے غلط فہمی کی بنیاد پر ایف آئی درج کرائی تھی۔ عظمیٰ خان اور ان کی بہن کی جانب سے عدالت میں دیا گیا گیا بیان۔