تازہ ترین

ماڈل کورٹس،314مقدمات کا فیصلہ، 2مجرموں کو سزائے موت

ماڈل-کورٹس،314مقدمات-کا-فیصلہ،-2مجرموں-کو-سزائے-موت

راولپنڈی: ملک بھر کی 465 ماڈل کورٹس نے چودہ جنوری کو 314 مقدمات کا فیصلہ سناکر زیرسماعت کیسز میں 429افراد کی شہادتیں بھی قلمبند کرلیں، ڈائریکٹر جنرل ماڈل کورٹس سہیل ناصر کی رپورٹ کے مطابق 182 ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے گزشتہ روز قتل کے 22اور منشیات کے 48مقدمات کا فیصلہ سنایا جبکہ پنجاب میں قتل کے 7اور منشیات کے21، اسلام اباد میں قتل کے ایک، سندھ میں قتل کے 11اور منشیات کے14، خیبر پختونخوا میں قتل کے 3اور منشیات کے 13مقدمات کا فیصلہ ہوا۔ دو مجرموں کو سزائے موت 5کو عمر قید جبکہ دیگر11 مجرموں کو کل 8سال اور آٹھ ماہ سے زائد قید اور 1961100روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی 125سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر 95دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کئے دوسری طرف 158 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 149مقدمات کا فیصلہ کیا، تمام عدالتوں نے 306گواہوں کے بیانات قلمبند کئے۔ اس طرح مجموعی طور پر 51مجرموں کو 7 سات آٹھ سال سے زائد قید اور 1132000روپے جرمانہ کی سزا ملی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں