اداکارہ ماہرہ خان کی فلم “ہومن جہاں ” کی ایک ویڈیو ان کے مداحوں کو خوب محظوظ کرنے کا باعث بن رہی ہے۔ انسٹاگرام پر ماہرہ نے فلم کے گانے “شکرونڈاں وے” کا ایک ویڈیو کلپ شیئرکیا ہے جس میں دیسی اسٹیپس کے ساتھ گانا انگریزی ڈبنگ میں چل رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کی انتہائی معروف ٹک ٹاک سٹار کی خودکشی،ایک اور افسوسناک خبرآگئی کیپشن میں ماہرہ نے لکھا” اس ویڈیو نے مجھے ہنسنے پرمجبورکردیا۔ میں سیٹ پرڈانس کرنے کی کمی بیحد محسوس کررہی ہوں “۔ https://www.instagram.com/p/CB095MvhDSP/?utm_source=ig_web_copy_link اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ وہ فلم کے تمام ساتھی اداکاروں کو یاد کررہی ہیں۔ ماہرہ کے فالوورز اس ویڈیو سے بیحد لطف اندوز ہورہے ہیں اور اس بات کا اندازہ ان کے تبصروں سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔