تازہ ترین

ماہرہ خان کی 10 سال محیط داستان بیان کرتی انسٹاگرام پوسٹ

ماہرہ-خان-کی-10-سال-محیط-داستان-بیان-کرتی-انسٹاگرام-پوسٹ

کراچی : شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی 10 سالہ جدوجہد کی داستان سناتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں سہارا بننے کے لیے سب کی مشکور ہوں۔ https://www.instagram.com/p/B6c8sNNhLsA/?utm_source=ig_web_copy_link تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک مختصر پوسٹ میں 10 سال پر محیط اپنے طویل سفر کی داستان سنا دی۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں انہوں نے اپنے گزشتہ دس برس کی سر گزشت کچھ یوں بیان کی کہ گزشتہ دہائی ہزاروں سالوں پر محیط محسوس ہوتی ہے، آج سے 10 سال قبل میں 24 سالہ لڑکی اور ایک معصوم بچے کی ماں تھی جو اپنی 25 ویں سالگرہ منا رہی تھی۔ ماہرہ نے لکھا کہ گزشتہ دہائی میں ماں بنی، اداکارہ بنی، میری علیحدگی ہوئی، میں نے بہت کچھ کھویا اور شہرت کا عروج حاصل کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس دوران ایسے لمحات بھی آئے جب میں مایوسی کی انتہا پر تھی اور کبھی ہمت کرنا بھی مشکل محسوس ہوا مگر میں نے خود کو سمیٹا اور زندگی میں آگے بڑھنے کی جدوجہد جاری رکھی۔زندگی کے ان نشیب و فراز میں ساتھ دینے کے لیے ماہرہ نے اپنے ساتھیوں اور رشتہ داروں کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ اب میں 35 سال کی ہو چکی ہوں اور میرا چھوٹا سا بیٹا بھی اب بہت چھوٹا نہیں رہا۔ انہوں نے آخر میں سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں سہارا بننے کے لیے سب کی مشکور ہوں، میں بہت خوش ہوں اور اللہ تعالی کا شکر ادا کرتی ہوں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں