پاکستانی کرکٹر شعیب ملک ان دنوں سوشل میڈیا پر مختلف سیلبریٹیز کے ساتھ لائیو سیشنز کرتے نظر آرہے ہیں، ایسے ہی ایک سیشن کے دوران اداکارہ ماہرہ خان کے برجستہ جواب سے شعیب ملک چند لمحوں کیلئے ہل کے رہ گئے تھے۔ https://youtu.be/N7xg6S0GT8o دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہر قسم کی کھیلوں پر بھی پابندی کی وجہ سے کھلاڑی بھی مختلف قسم کی مصروفیات میں مصروف نظر آتے ہیں، شعیب ملک نے بھی اپنے فینز کے ساتھ جڑے رہنے کیلئےشوبز کے ستاروں کا آن لائن انٹرویوز کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ https://www.instagram.com/p/CB0PhUflP-5/?utm_source=ig_web_copy_link گزشتہ دنوں انہوں نے پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان کا انٹرویو کیا جس میں دونوں نے بہت ہی دلچسپ باتیں کی، اسی انٹرویو کے دوران شعیب ملک نے ماہرہ سے سوال کیا کہ کیا انہوں نے کسی کو ڈیٹ کرنے سے پہلے اسے گوگل پر چیک کیا ہے؟ ماہرہ خان نے برجستہ اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں مشہور لوگوں کو ڈیٹ نہیں کرتی جیسے ثانیہ مرزا جو مجھے پہلے انہیں گوگل پرسرچ کرنا پڑے۔ یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی ویڈیومداحوں کی ہنسی کاسامان بن گئی شعیب ملک ماہرہ خان سے ایسے کسی جواب کی توقع نہیں کررہے تھے، اور وہ اس باؤنسر سے چند لمحوں کیلئے ہل گئے تاہم انہوں نے خود کو سنبھال لیا۔ https://www.instagram.com/p/CBdF8Qbn5rO/?utm_source=ig_web_copy_link شعیب ملک نے ماہرہ خان سے ساتھی اداکاروں میں کسی اداکار پر کرش کا سوال کیا تو ماہرہ نے شاہ رخ خان کیلئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ شعیب ملک اس سے قبل بہت سی سیلبریٹیز کا انٹرویو کرچکے ہیں، ماہرہ سے پہلے انہوں نے بابر اعظم کا انٹرویو کیا تھا اور ان کا سرفراز احمد کی بیوی کو اپنی پسندیدہ بھابھی قرارد ینے کے بھی کافی دن تک سوشل میڈیا پر چرچے رہے۔