تازہ ترین

ماہرہ خان ہیروئن بننے کے لائق نہیں ہیں ، فردوس جمال

ماہرہ-خان-ہیروئن-بننے-کے-لائق-نہیں-ہیں-،-فردوس-جمال

عمر زیادہ ہوگئی ہے ماہرہ کو اب ماں کے کردار ادا کرنے چاہیں ماڈل اچھی ہیں مگر اداکارہ نہیں،نامور اداکار کراچی نامور پاکستانی اداکار فردوس جمال کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان کی عمر زیادہ ہوگئی ہے اب انہیں ہیروئنوں کے نہیں بلکہ ماں کے کردار کرنے چاہیئں۔پاکستان ٹی وی، فلم اور تھیٹر کے مایا ناز اداکار فردوس جمال حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوں نے اداکارہ ماہرہ خان کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نزدیک ماہرہ خان ہیروئن بننے کے لائق نہیں ہیں۔فردوس جمال نے کہا اگر میری بات کسی کو بری لگے تو معذرت چاہتا ہوں لیکن مجھے نہیں لگتا ماہرہ خان کو اب ہیروئن کے کردار ادا کرنے چاہیئں۔ ماہرہ خان ماڈل ہوسکتی ہیں لیکن وہ نہ تو ایک اچھی اداکارہ ہیں اور نہ ہی ہیروئن۔ میری دعا ہے کہ ماہرہ کی اس سال تو کوئی فلم ہٹ ہو کیونکہ ماہرہ کی اب تک جتنی بھی فلمیں ا?ئی ہیں چاہے وہ ’’ورنہ‘‘ ہو یا’’سات دن محبت ان‘‘کوئی بھی باکس ا?فس پر خاص کامیابی حاصل نہ کرسکی۔ Yواضح رہے کہ فردوس جمال کا شمارپاکستان کے منجھے ہوئے اداکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے ’’وارث‘‘، ’’لنڈابازار‘‘ اور’’پیارے افضل‘‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں