تازہ ترین

ماہ صیا م کے پہلے تین روزمنافع خوروں کو 5لاکھ روپے جرمانہ

ماہ-صیا-م-کے-پہلے-تین-روزمنافع-خوروں-کو-5لاکھ-روپے-جرمانہ

فیصل آباد: ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر گرانفروشوں کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے اس ضمن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ماہ صیام کے پہلے تین ایام میں 264 منافع خوروں کو مجموعی طور پر 5 لاکھ 63 ہزارروپے جرمانہ اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر 3 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں جیل بھجوایا ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں اور بازاروں میں سرگرم عمل ہیں اور گزشتہ تین روز میں 4539 انسپکشنز کرکے پھل،سبزی،کریانہ کی اشیا مہنگے داموں فروخت کرنے پر دکانداروں کے خلاف ایکشن لیا گیا۔انہوں نے کہا مارکیٹوں اور بازاروں میں اشیائے خورونوش کی چیکنگ کا عمل جاری رہے گا اوراوورچارجنگ کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی لہٰذا دکاندار مقررہ سرکاری نرخ ہی وصول کریں بصورت دیگر انہیں بھاری جرمانوں کے ساتھ جیل کی ہوا بھی کھانا پڑے گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں