تازہ ترین

مبینہ کرپشن، سینکڑوں سکول نان سیلری بجٹ کا استعمال بتانے میں گریزاں

مبینہ-کرپشن،-سینکڑوں-سکول-نان-سیلری-بجٹ-کا-استعمال-بتانے-میں-گریزاں

ہر سال سکولوں کو اربوں کانان سیلری بجٹ دیاجاتاہے ، سکولوں اور متعلقہ اتھارٹیز کو حتمی وارننگ جاری :محکمہ سکول ایجوکیشن لاہور: سکولوں کو جاری ہونے والے فنڈز میں کرپشن چھپانے کے لیے سینکڑوں سکولوں کی انتظامیہ نے نان سیلری بجٹ کے مصرف کی تفصیلات دبا لیں ۔ چھ ماہ بعد بھی ڈیٹا محکمہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو جمع نہ کرایا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق صوبے کے 48 ہزار سکولوں میں سینکڑوں سکولوں کی انتظامیہ کی جانب سے فنڈز میں خورد برد کے بعد فنڈز کے مصرف کی تفصیلات دبا لی ہیں ہر سال سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی مد میں اربوں روپے دیے جاتے ہیں ۔ محکمہ کے ذرائع کاکہنا ہے کہ ڈیٹا دبانے والے سکولوں نے فنڈز میں کرپشن کی ہے جس کی وجہ سے سکولوں کی جانب سے فنڈز کی تفصیلات آن لائن نہیں کی جارہیں ۔ محکمہ کی جانب سے فنڈز کی تفصیلات آن لائن جمع کرانے کے لیے جولائی میں ایک مراسلہ تمام سکولوں کو بھجوایا گیا تھا تاہم اس دوران میں این ایس بی کی دو اقساط سکولوں کو جاری کی گئیںلیکن سکولوں نے بجٹ کی تفصیلات نہ بھیجیں۔ اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن کاکہنا ہے کہ سکولوں اور متعلقہ اتھارٹیز کو حتمی وارننگ جاری کردی ہے کہ وہ فوری طور پر ڈیٹا اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات آن لائن کریں ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں