تازہ ترین

مترجم کی غلطی کو سیاسی نہ بنایا جائے، مرتضیٰ وہاب

مترجم-کی-غلطی-کو-سیاسی-نہ-بنایا-جائے،-مرتضیٰ-وہاب

متحدہ قومی موومنٹ کی اس نشاندہی پر ان کے شکر گزار ہیں، ترجمان حکومت سندھنئے سال مضمون مفہوم کی درستگی کے ساتھ شائع کیا جائے گا، صحافیوں سے گفتگو کراچی : ترجمان سندھ حکومت اور صوبائی مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ساتویں جماعت کی معاشرتی علوم کی کتاب میں متعلقہ مضمون کی عبارت کی نشاندہی پر کہا ہے کہ انگریزی کے متن کا اُردو ترجمہ کرتے ہوئے مترجم سے غلطی ہوئی ہے لیکن اس معاملے کو سیاسی بنانے سے گریز کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے اسپورٹس گالا کی تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی اس نشاندہی پر ان کے شکر گزار ہیں مگر اس امر پر سیاست نہ کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے سال کے نصاب میں یہ مضمون مفہوم کی درستگی کے ساتھ شائع کیا جائے گا اور مذکورہ پیراگراف کو مضمون سے حذف کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ غلطی قطعی طور پر غیر ارادی ہے ،اس میں مصنف یا مترجم کی ذاتی آراء شامل نہیں۔ مزید برآں اس کتاب کے مصنف ومترجم اور سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے اس غلطی کااعتراف کرتے ہوئے معذرت کی ہے اور تصحیح کی ہدایات جاری کی ہیں۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ ہم من وعن تسلیم کرتے ہیں کہ یہ صریح غلط ترجمہ تھا اور نہیں ہوناچاہیے تھا۔ تقریب میں صوبائی مشیر نے صحافیوں کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتے ہوئے کھیلوں میں بھی حصہ لیا اور کھلاڑیوں کو سراہا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں