تازہ ترین

مجلس احرار اسلام کے 90سالہ یوم تاسیس پر مرکزی تقریبِ

مجلس-احرار-اسلام-کے-90سالہ-یوم-تاسیس-پر-مرکزی-تقریبِ

جماعت قیام سے لے کر آج تک عدم تشدد کی پالیسی پر عمل پیرا ،محمد کفیل بخاری ملتان: مجلس احرار اسلام کے 90سالہ یوم تاسیس کے موقع پر مرکزی تقریبِ پرچم کشائی قائد احرار پیرجی سید عطا المہیمن بخاری کی سرپرستی اور مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل بخاری کی زیر صدارت مرکز احرار دار بنی ہاشم ملتان میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے نواسہ سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ مجلس احرا ر اسلام اپنے قیام سے لے کر آج تک عدم تشدد کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ احرار نے اپنا 90 سالہ پر امن آئینی و قانونی جدو جہد کا سفر عزم و ہمت اور جرات واستقامت کے ساتھ طے کیا۔ احرار روز اوّل سے حکومت الٰہیہ کے قیام، عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی جدوجہد اور قادیانیوں سمیت تمام غیر مسلم اقلیتوں کو دعوت اسلام کا فریضہ دہراتی چلی آرہی ہے اور آئندہ بھی احرار اپنی اس پر امن دعوت کو جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ ہم سب کا قومی فریضہ ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئین پاکستان میں موجود اسلامی دفعات اور تعزیرات پاکستان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ،کشمیر میں مودی حکومت کے مظالم اور بھارت میں متنازعہ شہریت بل نے بھارتی سیکولرازم کی قلعی کھول دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب بھارت میں ایک اور پاکستان بنے گا۔ تقریب سے مجلس احرار اسلام کے مرکزی رہنما مولانا سید عطاء المنان بخاری، ضلعی امیر مولانا محمد اکمل، سیکرٹری اطلاعات فرحان حقانی، شیخ حسین اختر لدھیانوی، حافظ احمد رشید، حافظ محمد اکرم احرار، قاری عبد الرحمن ملتانی اور حافظ عمر فاروق نے بھی خطاب کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں