تازہ ترین

محکمہ ایکسائز, بائیو میٹرک سسٹم مرحلہ وار متعارف کرانیکا فیصلہ

محکمہ-ایکسائز,-بائیو-میٹرک-سسٹم-مرحلہ-وار-متعارف-کرانیکا-فیصلہ

ملتان : محکمہ ایکسائز کا گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر کے لئے بائیو میٹرک سسٹم مرحلہ وار متعارف کرانے کا فیصلہ، پہلے مرحلے میں صرف گاڑیوں جبکہ دوسرے مرحلے میں موٹرسائیکلوں کی بائیومیٹرک ٹرانسفر عمل میں لائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کی جعلی ٹرانسفر روکنے کے لئے محکمہ ایکسائز پنجاب کا بڑا اقدام، بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے ٹرانسفر کا عمل متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا جس کے لئے محکمہ ایکسائز نے پی آئی ٹی بی اور نادرا سے ملکر تمام معاملات بھی طے کر لئے ہیں اب حکومت کی منظوری کے بعد عملدرآمد شروع کردیا جائے گا۔محکمہ ایکسائزحکام کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں ٹرانسفر ہوتی ہیں، ٹیسٹنگ کے طور پر اس عمل کو مرحلہ وار شروع کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں گاڑیوں کی بائیو میٹرک ٹرانسفرشروع کی جائے گی، اگر سسٹم میں خامیاں سامنے آئیں تو ان کو فوری دور کر کے موٹرسائیکلوں کی ٹرانسفر کا عمل شروع کردیا جائے گا، اس طرح شہریوں کی جعلی ٹرانسفر کی شکایات ختم ہوجائیں گی اور سسٹم بالکل شفاف ہوجائے گا۔واضح رہے کہ19 جنوری کو محکمہ ایکسائزنے جعلی اور چوری کے کاغذات پرگاڑیوں کی ٹرانسفراور ڈوپلیکیٹ بکس کی روک تھام کیلئے نیا سسٹم متعارف کروایا تھا کہ جوبھی شہری ڈوپلیکیٹ کاغذات پرگاڑی ٹرانسفر کروائے گا یا ڈوپلیکیٹ بک بنوائے گا اسکی تصویرسسٹم میں بنائی جائے گی اور گاڑی کے ریکارڈکیساتھ اٹیچ کی جائے گی تاکہ اگرکسی قسم کی شکایات سامنے آئیں تو فوری طورپرکاغذات وصول کرنیوالے کی تصویرسامنے آجائے اور اس کیخلاف موثرکارروائی ہوسکے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں