تازہ ترین

محکمہ ایکسائز دونوں ہاتھوں سے پیسے بٹور رہا ہے :چیف جسٹس

محکمہ-ایکسائز-دونوں-ہاتھوں-سے-پیسے-بٹور-رہا-ہے-:چیف-جسٹس

مبر پلیٹوںکا اجرا نہ ہونے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری اور ڈی جی ایکسائز طلب لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں اور کاغذات کا اجرا نہ کرنے کیخلاف درخواست پرسیکرٹری اور ڈی جی ایکسائز کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید شیخ نے درخواست پر سماعت کی جس میں گاڑیوں کے نمبر پلیٹوں اور کاغذات جاری نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔فاضل چیف جسٹس کے استفسار پر درخواست گزار وکیل نے بتایا 18 ماہ سے لوگوں سے پیسے وصول کئے جا رہے ہیں لیکن نمبر پلیٹیں نہیں دی جارہیں ،فاضل چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے اگر ڈپلیکیٹ نمبر پلیٹ لگائے تو آپ چالان کر دیتے ہیں،محکمہ ایکسائز دونوں ہاتھوں سے لوگوں سے پیسے بٹور رہا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں