ملتان:محکمہ صحت حکام نے پانچ سو سے زائد ڈینگی ملازمین کی تنخواہیں گزشتہ تین ماہ سے بجٹ نہ ہونے کا بہانہ بناکر روک لی ہیں جس کی وجہ سے ورکروں کے گھروں میں فاقے تک نوبت پہنچ گئی ہے اور وہ سی ای او ہیلتھ کو کوستے نظر آتے ہیں۔ ملازمین نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سی ای او ہیلتھ نے جان بوجھ کر اپنے پانچ سو زائد ڈینگی ورکروں کی تنخواہوں کو روک رکھا ہے تاکہ حصہ مل سکے۔ذرائع نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے۔تین ماہ قبل بھی کمیشن کی رقم کی کٹوتی کرکے تنخواہ جاری کی گئی تھی۔ڈینگی ورکرز کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت ہم سے دن رات کام لے رہی ہے اور تنخواہ کیلئے تنگ کیا ہوا ہے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ فوری تنخواہوں کی ادائیگی بغیر کٹوتی کے کی جائے ۔