لاہور: چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اظفر منظور نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کے آئی ٹی سیکشن کا دورہ کیا ہے۔سیکر ٹری پرائمری اینڈ ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے آئی ٹی منصوبوں پر انہیں بریفنگ دی۔ ہسپتالوں کا انتظام مزید بہتر کرنے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور نے پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کے آئی ٹی سیکشن کا دورہ کیا ہے۔کیپٹن (ر) محمد عثمان نے محکمہ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی منصوبوں پر چیئرمین کو تفصیلی بریفنگ دی۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹ نے اپنے وسائل سے صوبے کا بہترین ہیومین ریسورس مینجمنٹ سسٹم بنایا ہے۔ہمارے ہر افسر اور اہلکار کی ذاتی فائل اور مکمل ڈیٹا آن لائن ہے۔ڈیڑھ لاکھ سے زائد ملازمین کا مکمل کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ ہونے سے گھوسٹ ملازمین کا خاتمہ ممکن بنا رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں ادویات کا تمام ریکارڈ بھی ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے۔ ملاقات میں پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے پی آئی ٹی بی کے ساتھ تکنیکی معاملات میں تعاون کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور نے ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ پرائمری ہیلتھ کئیر کے تمام مکمل منصوبے جلد محکمہ کی ٹیم کے حوالے کیے جائیں۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کا آئی ٹی ونگ قابل تحسین ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی ٹی بی کا مکمل تعاون اور وسائل صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے ہمہ وقت میسر ہیں۔