کراچی : شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش سے خواتین کو کھانا پکانے میں شدید مشکلات سامناہے ، جبکہ کچھ علاقوں میں گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند ہونے سےکئی گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑگئےجس کے باعث شہری ہوٹلوں سے کھا نا خریدنے پر مجبور ہیں، دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں 25گھنٹے کے وقفے کے بعد اتوار کی صبح 07 بجے کھلنے والے سی این جی اسٹیشن کی اکثریت کم پریشر کے باعث نہ کھل سکے،کراچی کے 60 فیصد سی این جی اسٹیشنز گیس نہ ہونے کے باعث بند ہیں جبکہ 12گھنٹے بعدسی این جی اسٹیشن کوایک بار پھر گیس کی سپلائی معطل کردی ، تفصیلات کے مطابق سرد موسم میں گیس پریشر میں کمی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیاہے، شہرکے مختلف علاقوں میں گزشتہ 10روز سے گیس کی فراہمی بند ہے ،جس کے باعث گھریلو صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے،متاثرہ علاقوں میں چاکیواڑہ، نیا آباد، کھڈا مارکیٹ، کھارادر کیماڑی ، ملیر، گلشن اقبال، ناظم آباد، شاہ فیصل کالونی میں بھی دن کے اوقات میں گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے، اتوار کوکراچی سمیت سندھ بھر میں آئندہ 12 گھنٹے کے لئے سی این جی اسٹیشن کھول دیئے گئے تاہم اتوارکی شب7بجے ایک بار پھرگیس کی سپلائی معطل کردی گئی ، 6 دن کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن کھلنے کی وجہ سے سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جبکہ اتوار کو پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہ ہونے برار تھی ، البتہ ٹیکسی اور رکشوں والوں نے منہ مانگے کرائے وصول کر کے شہریوں کو دہری اذیت میں مبتلا رکھا ۔