فوڈ اتھارٹی نے 211 ملک پوائنٹس ، 28 ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کی لاہور: ناقص اور ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا ۔گلبرگ، فیروزپور روڈ اور گوپال نگر کے علاقوں میں 1300 لٹر دودھ تلف کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گوپال نگر میں بلھے شاہ اور ہمایوں گجر ملک شاپ جبکہ گلبرگ میں ماشاء اللہ ملک شاپ میں دودھ تلف کیا گیا۔ انتظامات میں مزید بہتری کیلئے 5دکانوں کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے ۔تلف کیے گئے دودھ کا معیار پنجاب پیور فوڈ ریگولیشن کے مطابق نہیں پایا گیا۔